Fiverr is an online Freelancing Platform to earn and make money online. On Fiverr, we send Buyer Requests. A Buyer Request is sort of an Application and Proposal that you send to your clients and apply for the job. Saad Ali explains how buyer requests are sent on Fiverr. Watch all Fiverr Tuts from Saad Ali, a University Student. He recently started his Freelancing Career. He is passionate about learning and earning altogether. He is already meeting all his Educational Expenses on his own. A sigh of relief for parents indeed. All students must share financial burdens of their parents. Freelancing is such a wonderful field that students can start earning within a month provided that they have requisite skills and services to sell online.
فائیور پر جب آپ کا اکاونٹ بن گیا اور آپ نے گگ بھی بنا لئے تو اب ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ جابز تلاش کریں اپنے ہنر کے مطابق اور اپلائی کریں۔ لیکن بائیر ریکوئسٹ کیسے کی جائے؟ کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟ کیا کیا جائے کہ جاب جلدی مل جائے اور باربار ملنا شروع ہو جائے؟ ان سب سوالوں کا جواب آپ کے سامنے لا رہا ہے سعد علی۔
سعد علی، ایک نوجوان طالبعلم، جس نے ایک عزم کے ساتھ فری لانسنگ کی دنیا میں ابھی حال ہی میں قدم رکھا ہے، وہ فائیور پر کام کر کے نہ صرف اپنا جیب خرچ نکال رہا ہے بلکہ یونیورسٹی کے اخراجات بھی اپنی جیب سے پورے کر کے والدین کے معاشی بوجھ میں خاصی کمی لا رہا ہے۔
سعد علی آپ کے لئے لا رہا ہے فائیور کے حوالے سے مفید ٹیوٹوریل۔ یہ اس سیریز کا چوتھا ٹیوٹوریل ہے ۔ اگر آُ اس سے پہلے والا ٹیوٹوریل دیکھنا چاہیں (بلکہ ضرور دیکھیں) تو آپ فری لانس پاکستان کے یوٹیوب چینل پر موجود پلے لسٹ فائیور کمپلیٹ گائیڈ 2017 میں سب ٹیوٹوریل دیکھ سکتے ہیں۔