You want to live a PRO Life and predict what’s going to happen in FUTURE? You want to get rid of low and slow life? Here comes the Ultimate Guide.(In Urdu – Hindi along with a mix of English Words , Terms and Phrases).
Let’s unlock the POWER of NOW. Food for thought for students, entrepreneurs, business owners and above all to whom it may concern.
Key Points of the how-to guide:
Billions of Galaxies and We’re on Planet Earth.
ان گنت کہکشاؤں میں ہم زمینی لوگ
Same Old Human – Same Old Needs
وہی قدیم انسانی رویے، وہی ضروریات ہماری
Ancient Patterns & Trends are Linked to Future Patterns and Trends
انسان کی داخلی تبدیلی خارجی تبدیلی کی راہ ہموار کرتی ہے
خارجی تبدیلیاں، انسانوں کے رجحانات بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں
اندر سے بدلنے والے باہر کی تبدیلیوں کا ہراول دستہ ہوتے ہیں
جب باہر تبدیلی آتی ہے تو رجحانات کے تابع افراد اور قومیں بدلنے لگتی ہیں
Behavioral Developments Vs Technological Developments
انسانی رویوں کی تبدیلی بمقابلہ تکنیکی تبدیلی
Observe the Past. Find the Patterns. Make your NOW the best.
Future Growth ensured
ماضی کے پیٹرن پر نظر رکھیں۔ موجودہ لمحہ فیصلہ کن لمحہ ہے
مستقبل کو روشن کرنے کے چراغ موجودہ لمحے میں روشن ہوا کرتے ہیں
New Products were launched in the PAST. Now they’re gone. Why?
Now we have new products. New services. New Expectations. Someday, all this newness will be gone.
گزرے ہوئے کل کا نیا پن آج پرانا ہے۔
جو آج نیا ہے، کل پرانا ہو جائے گا
آنے والے کل نیا پن بھی اس کے بعد آنے والے زمانوں میں پرانا ہو جائے گا
بنیادی انسانی ضروریات وہی رہتی ہیں
نئی پراڈکٹس، نئی سروسز، نئے رجحانات اور نئی ضروریات کا باہمی تعلق گہرا ہے
نئی پراڈکٹ نئی سروسز کی راہ ہموار کرتی ہے
نئے رجحانات نئے انداز میں اپنی تکمیل کرتے ہیں
آپ جس دور میں بیٹھے ہیں اس تک کیا پہنچا ہے؟
یہ دور کس جانب بڑھ رہا ہے؟
یہاں رک کر فیصلہ کرنا ہے
جو ڈوب رہا ہے، وہ ڈوبے گا
جو ابھر رہا ہے، وہ ابھرے گا
ہر پرانی نسل کبھی نئی نسل تھی۔
ہر نئی نسل کبھی پرانی ہو گی
ڈیزائن، ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ، کاروبار، رشتے ناطے، تعلقات، سیاست الغرض ہر جگہ یہی اصول کارفرما ہے
پروگرامنگ لینگوئجز کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے
This COSMOS is interconnected.
یہ عالم رنگ و بو باہم مربوط ہے
آپ نے اپنے ربط کو ڈھونڈنا ہے۔ یہی کامیابی ہے کہ آپ
ربط کو ضبط کے ساتھ تلاش کر سکیں
Three Behavioral Patterns
تین داخلی رجحانات، پیٹرن
Low Life Vs Slow Life Vs Pro Life
1- Those who Do not learn at all. They’re in great number. LOW LIFE
کیا غلط کیا درست۔ کوئی سروکار نہیں۔ بس پیدا ہوئے، مر گئے
اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنہیں خبر ہی نہیں کہ وہ کیا ہیں کیوں ہیں
کیا ہو رہا ہے؟ کیوں ہو رہا ہے؟
کیا کرنا ہے؟ کیوں کرنا ہے؟
گھاس پھونس کا مزاج رکھنے والی اکثریت
بس آتی ہے، چلی جاتی ہے
انہیں استعمال کرنے والے خوب استعمال کرتے ہیں
یہی ان کا مقام و مرتبہ ہے
کوئی انا نہ خودادری
غلامی ہی غلامی
اور مر گئے
2- Those who learn from the PAST but do not APPLY the
learnt LESSONS.
SLOW LIFE
ماضی سے سیکھتے ضرور ہیں لیکن موجودہ لمحے کو بدلنے کی ہمت یا محنت نہیں کر پاتے
نفسیاتی جبر کا غلبہ ہو سماجی و سیاسی جبر کی مغلوبیت
بس کوستے رہتے ہیں
خواب دیکھتے ہیں اور دیکھتے چلے جاتے ہیں
تعبیر عمل سے مشروط ہے۔
یہ بہترین دماغوں والے لوگ ہو کر بھی مستقبل کے لئے تیار نہیں ہو پاتے
زمانے سے متاثر ہوتے ہیں لیکن متاثر کر نہیں پاتے۔
نئے رجحانات کے بہاؤ میں بہتے جاتے ہیں
گھبرا جاتے ہیں
کیا سیکھیں؟ کیا نہ سیکھیں؟
فیصلہ نہیں کر پاتے
اگر یہ لوگ عمل کی دنیا میں داخل ہو جائیں
ضد چھوڑ دیں
ماضی کی ناکامیوں کی وجوہات تک پہنچ کر انہیں اپنی ذات سے نکال باہر کریں
تو یہی لوگ اگلے مرحلے میں داخل ہو جاتے ہیں
ورنہ ساری زندگی شکوے، ماتم، محرومیوں کے گیت
اور جلتے کڑھتے زندگی گزاری
بہتر سے بہترین بننے کے لئے انہیں
اپنے حالات و واقعات کا غیر جانبداری سے تجزیہ کرنا ہو گا
ورنہ یہ عمر بھر اسی مرحلے میں پھنسے رہیں گے
آگے نہیں بڑھ سکیں گے
3- Those who not only learn from the PAST but REWIRE & PREPARE
THEIR NOW for a BETTER TOMORROW. PRO LIFE
یہ نہ صرف ماضی سے سیکھتے ہیں بلکہ موجودہ لمحے کو بدلنے کے جتن کرتے ہیں۔
یہ ہر دور میں بہت تھوڑے لوگ ہوتے ہیں
ان کی جڑیں ماضی میں
عمل حال میں
اور پھل مستقبل میں
یقینی ہے
یہ زمانے کو متاثر کرنے والے لوگ ہوتے ہیں
یہ نئے رجحانات پیدا کرتے ہیں
سبب بنتے ہیں نئی تبدیلیوں ک
ایسے لوگ نہ صرف خود بدلتے ہیں بلکہ زمانہ بدل دیتے ہیں
یہ نہ صرف خود روشن ہوتے ہیں
بلکہ ان کے روشن وجود سے ایک زمانہ منور و تاباں ہو جاتا ہے
مختصر یہ کہ پرو لائف سے آپ گلو کرتے ہیں، گرو کرتے ہیں
PRO Life = Glowing and Growing Mentality
Let’s Move from SLOW LIFE to PRO LIFE from this stage onward.
کہاں تھے؟
کہاں ہیں؟
کہاں ہوں گے؟
جہاں تھے، وہاں کیا ٹھیک تھا کیا غلط؟
جہاں ہیں وہاں غلط کو ٹھیک کر رہے ہیں کہ نہیں؟
جہاں ہوں گے، وہاں پہنچ کر پھر یہی تجزیہ کرنا ہو گا
کہ کہاں تھے؟
کہاں ہیں؟
اور کہاں ہوں گے؟
یہ کائناتی فارمولا آپ کسی پراڈکٹ، سروس، رجحان، یا کاروبار
پر منطبق یعنی اپلائی کر سکتے ہیں
تو فیصلہ کیجئے۔
عزم کیجئے کہ زندگی روشن ہو گی۔
روشن کرے گی
مہکیں گے مہکائیں گے
ان شاءاللہ
تو سب سے پہلے اس سوال کا جواب کہ
ہم کہاں تھے؟ لوگ کہاں تھے؟ کوئی پراڈکٹ تھی
اس سے پہلے کہ آپ تجزیہ کر سکیں آپ کو ڈیٹا درکار ہے
اپنا انٹرویو آپ کریں
طریقہ کار میں سکھاؤں گا
Regards,
Farooq Hussain Shah
Freelance Pakistan
https://www.freelancepakistan.com